بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا قابل سزا جرم،پارلیمنٹ سے قانون منظور
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا بھی قابل سزا جرم قرار دے دیا،ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ کا اطلاق بیوی، بچوں، بزرگ افراد، لے پالک، ٹرانس جینڈر اور گھر میں رہنے والے افراد پر ہوگا
گالی دینا، جذباتی یا نفسیاتی طور پر پریشان کرنا جرم ، مرتکب افراد کو تین سال کی سزا، ایک لاکھ تک کا جرمانہ عائد کیا جا ئے گا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںبیوی بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم قانون منظور
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بیوی بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم قانون منظور کیا گیا جس کے مطابق بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا اور بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ڈومیسٹک وائلینس (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ 2026 منظورکرلیا گیا ہے، جس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پرہوگا۔ ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ 2026 کا اطلاق بیوی، بچوں، گھر کے بزرگ افراد، لے پالک، ٹرانس جینڈر اور گھر میں ایک ساتھ رہنے والے افراد پر ہوگا۔قانون میں بیوی، بچوں یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو گالی دینا، جذباتی یا نفسیاتی طور پر پریشان کرنا بھی جرم ہوگا اور اس جرم کے مرتکب افراد کو تین سال تک کی سزا، ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ 2026 میں بیوی، بچوں کے علاوہ گھر میں معذور افراد یا بزرگ افراد کا تعاقب کرنا بھی جرم ہوگا، بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا، خاندان کے افراد کی پرائیویسی یا عزت نفس مجروح کرنا بھی جرم قرار دیا گیا۔ایکٹ کے مطابق بیوی یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو جسمانی تکلیف پہنچانے کی دھمکی، گھر میں ایک ساتھ رہنے والے کسی بھی فریق پر الزام لگانے، بیوی بچوں یا گھر میں رہنے والے دیگر فریق کا خیال نہ رکھنا بھی قابل سزا جرم ہے۔ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ میں جنسی استحصال کے ساتھ معاشی استحصال بھی شامل ہے اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 6 ماہ کی قید ہوگی۔ایکٹ میں عدالتوں کو بھی شکایات پر فوری سماعت کے لیے پابند کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عدالت میں درخواست آنے کے 7 روز کے اندر سماعت ہوگی اور فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔قانون میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص کو مشترکہ رہائش گاہ میں رہنے کا حق حاصل ہوگا یا جوابدہ رہائش کا بندوبست کریگا یا شیلٹر ہوم مہیا کیا جائے گا، تشدد کرنے والے شخص کو متاثرہ شخص سے دور رہنے کے احکامات بھی دیے جائیں گے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے والے قانون میں کہا گیا کہ تشدد کرنے والے شخص کو جی پی ایس ٹریکر پہننے کی ہدایت دی جائیگی۔قانون کے مطابق گھریلو تشدد سے مراد جسمانی، جذباتی، نفسیاتی، جنسی اور معاشی بدسلوکی ہے، جس سے متاثرہ شخص میں خوف پیدا ہو یا جسمانی اور نفسیاتی نقصان ہو۔ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ میں بیوی کو گھورنا، دوسری شادی یا طلاق کی دھمکی دینا بھی جرم قرار دیا گیا ہے اور اس جرم پر کم سے کم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 3 سال تک سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔اسی طرح گالی دینے، جذباتی یا نفسیاتی طور پر پریشان کرنا بھی جرم ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :