WE News:
2026-07-24@01:38:14 GMT

ملک کے ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر، بڑی وجہ کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

آئینِ پاکستان کا آرٹیکل اے 25، 5 سے 16 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کا نہ صرف حق دیتا ہے بلکہ ریاست پر اسے لازم بھی قرار دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 89 ہزار بچے اسکول سے باہر، وزارت تعلیم کی سینیٹ میں رپورٹ

لیکن تلخ حقیقت یہ ہے کہ اس آئینی ضمانت کے باوجود پاکستان 2 کروڑ 60 لاکھ آؤٹ آف اسکول بچوں کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ماہرین کے مطابق تیسری دنیا کے ممالک کے لیے اتنی بڑی آبادی کو روایتی نظام تعلیم کے تحت وسائل فراہم کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔

مزید پڑھیے: بلوچستان میں کتنے بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور انہیں تعلیمی اداروں میں واپس کیسے لایا جاسکتا ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت پاکستان ماڈرن اپروچ کے تحت آن لائن ایجوکیشن کو فروغ دے تو نہ صرف یہ مسئلہ کم لاگت میں حل ہو سکتا ہے بلکہ صبح و دوپہر کے اوقات میں ٹریفک جام اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوگی۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آؤٹ آف اسکول اسکول جانے سے قاصر بچے اسکول سے باہر بچے.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آؤٹ آف اسکول اسکول جانے سے قاصر بچے اسکول سے باہر بچے بچے اسکول سے باہر

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف