City 42:
2026-07-24@03:08:31 GMT

وزیراعلیٰ پنجاب کا بسنت کے ایام مفت سفری سہولیات کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

 ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے تینوں روز لاہورمیں مفت سفری سہولیات کا اعلان  کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں بسنت فیسٹیول سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو خوشیاں لوٹانے آئی ہوں، پنجاب کے عوام سے خوشی کا ماحول چھین کر لڑائی جھگڑوں اور فتنہ فساد کے سپرد کر دیا گیا تھا، پنجاب دل والوں کا صوبہ ہے لیکن عوام کو تفریح سے دور کر دیا گیا۔

پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ 30 سال بعد پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو شروع کیا، اس سا ل بھی منائیں گے، پنجاب میں آزادی کے ساتھ سب کو خوشی منانے کا حق حاصل ہے، یہ سب کا صوبہ ہے، عید، ہولی، کرسمس اور رمضان جس مذہب سے بھی اس کا تعلق ہوں اس کو خوشی منانے کا پورا حق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موسم بہار کی آمد کی اطلاع دینے والا بسنت کاخوبصورت تہوار 800 سال قبل شروع ہوا، بسنت پنجاب کی ثقافت اور ورثہ ہے، دنیا پنجاب کے کلچر کو بہت اہمیت دیتی ہے، پنجاب کے عوام کو بسنت کی خوشخبری دینا چاہتی ہوں، 6، 7 اور 8 فروری کو پہلی مرتبہ گورنمنٹ سپانسرڈ اور آرگنائزڈ بسنت منانے جارہے ہیں، بسنت جیسے تہوار کا حادثات سے منسلک ہونا افسوسناک ہے، شہریوں کی حفاظت کے لئے جامع سیفٹی پلان بنایا گیا ہے، لاہور کو ریڈ، ییلو اور گرین زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 حکومت نے مری میں سیاحوں کیلئےنئی سہولت متعارف کروادی

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 10 لاکھ موٹرسائیکلوں پر مفت سیفٹی راڈز لگا رہے ہیں، بسنت کے تہوار کے لئے 2150 مینوفیکچر، ٹریڈرز، دکانداروں اور دیگر متعلقین کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے، بسنت سے پہلے پتنگ بازی کرنے پر 600 سے زائد مقدمات درج اور 641 افراد گرفتار ہو چکے ہیں، غیر قانونی طور بنائی اور فروخت ہونے والی 27 ہزار سے زائد پتنگیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، بسنت منانے کے لئے 10ہزار سے زائد ضمانتی بانڈز لیے گئے ہیں، ہرصورت میں عوام کا تحفظ یقینی بنانے چاہتے ہیں، بسنت سیفٹی پلان عوام کو سزا دینے کیلئے نہیں بلکہ تحفظ کے لئے ہے، بسنت کے دوران ڈور کی چرخی کا استعمال ممنوع ہے، صرف پِنا استعمال کیا جا سکتا ہے، پتنگ بازی کے لئے کاٹن کے نو دھاگوں پر مشتمل ڈور ہی استعمال کی جا سکے گی، نائیلون اور دھاتی تار کی ڈور استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مقررہ ساز سے بڑی پتنگ اور گُڈا بھی اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بینائی سے محروم افراد کو خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ ممنوعہ ڈور استعمال کرنے پر پانچ سال قید اور پانچ ملین روپے تک جرمانہ ہو گا، 7،6 اور 8 فروری کے علاوہ پتنگ بازی پر جرمانہ اور قید کی سزا دی جائے گی، غیر قانونی طور پر پتنگ بازی کرنے والوں کے والدین اور سرپرست ذمہ دار ہوں گے، قانونی کارروائی کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی مذاق نہیں، عوام کی جان کے تحفظ کا معاملہ ہے، ریڈ زون میں سیفٹی راڈ کے ساتھ ہی بائیک کو آنے کی اجازت ہو گی، راڈ کے بغیر بائیک چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہو گا، ہمارا مفاد نہیں صرف عوام کی حفاظت کے لئے کر رہے ہیں، ممنوعہ پتنگ بازی کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام دیا جائے گا، بسنت کے موقع پر ٹریفک کیلئے خصوصی پلان بھی تیار کیا گیا ہے، 100 ٹریفک پولیس کیمپ لگائے جائیں گے، بسنت پر ستھرا پنجاب کے ورکروں کے علاوہ چار ہزار پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی کریں گے، جہاں ڈور پھرنے کے واقعات پیش آئے ان علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے، بسنت ٹرانسپورٹ پلان کے تحت شہریوں کو فری رائیڈ کی سہولت دیں گے، 500 بسیں چلارہے ہیں، اورنج لائن، میٹرو بس، الیکٹرو بس اور فیڈر بس پر سفر مفت ہو گا، یانگو کے 6 ہزار ر کشے اور 24 روٹس پر 60 ہزار رائیڈز میسر ہوں گی، فری رائیڈ کا مقصد بائیک کے استعمال سے روکنا اور نقصان سے بچنا ہے۔

پرائیویٹ سکولوں کی کتابوں اور یونیفارم کی زبردستی فروخت پر پابندی عائد

  وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی اور کمشنرآفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں جہاں 24/7 ہائی الرٹ ہو گا، سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے تین روزہ بسنت میں مانیٹرنگ کی جائے گی، بسنت پر پولیس، فائربریگیڈ، ایمبولینس اور ہیلتھ پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے،عوام سے ڈس انفارمیشن یا افواہوں پر کان نا دھرنے کی اپیل کرتی ہوں، بسنت عوام کی تفریح اورخوشی کیلئے ہے،ذہنی سکون کے ساتھ بسنت منائیں، 6 فروری کی رات بسنت فیسٹیول کی لانچنگ کی جائے گی اور 7 فروری کو باقاعدہ آغاز ہو گا۔ 

 آن لائن گیم سے شادی تک: جرمن ڈاکٹر نے پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار