پختونخوا حکومت نے عوامی تنقید کے بعد منرل ڈیولپمنٹ کمپنی پر عملدرآمد روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی تنقید کے بعد منرل ڈیولپمنٹ کمپنی پر عملدرآمد روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تنقید کے بعد صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا منرل ڈویلپمنٹ کمپنی پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سوشل میڈیا پر پیغام بھی جاری کردیا ۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ جیسے انرجی اور تیل و گیس کے لیے اپنی کمپنی بنائی جا چکی ہے ایسی ہی صوبائی حکومت معدنیات کے لیے بھی ایک کمپنی بنانا چاہتی ہے، تاکہ خیبرپختونخوا کے عوام اپنے قیمتی وسائل سے فائدہ اٹھا سکیں اور غیرقانی مائننگ اور مافیاز کا خاتمہ ہو۔
انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں پیش ہونے والا بل مائنز اینڈمنرل بل 2025 نہیں بلکہ خیبر پختونخوا منرل ڈویلپمنٹ کمپنی بنانے کا بِل تھا، تاہم عوام میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے کئی چیزوں کو لے کر ابہام اور شکوک و شبہات ہیں۔ لہٰذا ہم اس کمپنی اور قانون سازی کے عمل کو فی الحال یہیں پر روک رہے ہیں۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے منرل ڈویلپمنٹ کمپنی بل کی منظوری دی تھی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔