خیبر پختونخوا میں خطرناک عمارتوں کی جانچ اور فائر سیفٹی قوانین پر سخت عملدرآمد کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
خیبر پختونخوا میں خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کے معائنے اور فائر سیفٹی قوانین کے مؤثر نفاذ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے چیف پلاننگ کنٹرول افسران اور متعلقہ اداروں کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اتھارٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کراچی کے گل پلازہ سانحے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، جس سے بلڈنگ سیفٹی قوانین کے سخت نفاذ کی فوری ضرورت واضح ہو گئی ہے۔
خط میں چیف پلاننگ کنٹرول افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خطرناک اور بوسیدہ عمارتوں کا تفصیلی معائنہ کریں اور جن عمارتوں کی حالت تسلی بخش نہ ہو، انہیں انسانی رہائش کے لیے غیر موزوں قرار دیا جائے۔
لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق ہنگامی حالات میں عمارتوں سے محفوظ انخلا کے لیے مناسب راستوں کی موجودگی ناگزیر ہے۔ خاص طور پر کمرشل اور بلند عمارتوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان میں مؤثر اور مناسب فائر سیفٹی نظام کو یقینی بنایا جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام عمارتوں میں فائر الارم سسٹمز، آگ بجھانے کا مؤثر سامان، ہنگامی انخلاء کے لیے سیڑھیاں، راہداریاں اور دیگر ضروری انتظامات لازمی ہونے چاہئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ، پولیس، لیویز اور سول ڈیفنس کے ساتھ قریبی رابطہ اور تعاون برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آتشزدگی بلڈنگ اتھارٹی سیفٹی عمارات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آتشزدگی بلڈنگ اتھارٹی سیفٹی عمارات کے لیے
پڑھیں:
ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
حکومتِ پنجاب نے ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ایک بہترین اور زبردست سہولت والے اقدام کا اعلان کیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق اب صوبے بھر میں گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کو ہر وقت پلاسٹک یا کاغذی ڈرائیونگ لائسنس اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ ان کے موبائل فون میں موجود ’ای ڈرائیونگ لائسنس‘ کو قانونی طور پر مکمل قابل قبول قرار دے دیا گیا ہے۔
ڈی ایل آئی ایم ایس کا جدید ڈیجیٹل نظامپنجاب ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق یہ نیا اور پیپر لیس نظام ’ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی ایل آئی ایم ایس) کے تحت کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 16 تا 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع
اس اسمارٹ ڈیجیٹل اقدام کا بنیادی مقصد روایتی کاغذی کارروائی اور لائسنس گم ہونے یا گھر بھول جانے کے باعث شہریوں کو چالان کے خوف سے نجات دلانا اور ٹریفک کے پورے نظام کو تیز رفتار اور مؤثر بنانا ہے۔
موبائل فون پر لائسنس دکھائیں اور چالان سے بچیںنئے قوانین کے تحت اب سڑک پر موجود ٹریفک وارڈنز اور اہلکاروں کے لیے موبائل اسکرین پر دکھایا جانے والا ڈیجیٹل لائسنس ہی حتمی اور درست تصور کیا جائے گا۔
پولیس کے اعلیٰ حکام نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ٹریفک اہلکار، شخص یا ادارہ اس ڈیجیٹل لائسنس کو تسلیم کرنے سے انکار کرے، تو شہری اس کے خلاف فوری طور پر قانونی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
شکایت کے لیے واٹس ایپ نمبر اور ہیلپ لائن جاریٹریفک پولیس پنجاب نے شہریوں کی سہولت اور کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا انکار کی صورت میں فوری ایکشن کے لیے درج ذیل رابطے فراہم کیے ہیں، سرکاری ہیلپ لائن نمبر1787 جبکہ آفیشل واٹس ایپ نمبر 03184642936 ہوگا۔
مزید پڑھیں:دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس پاکستان میں نہیں چلے گا، ٹریفک پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا چالان کردیا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں اور اہلکاروں کے لیے ای لائسنس کو قبول کرنا لازمی ہوگا اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کارشہری اپنا پورٹیبل ای ڈرائیونگ لائسنس انتہائی آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں پنجاب حکومت کی آفیشل ویب سائٹ https://dlims.punjab.gov.pk/elicense پر جانا ہوگا، جہاں وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر اور دیگر مطلوبہ معلومات درج کر کے اپنا لائسنس دیکھ اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں موبائل میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پورٹیبل ٹریفک پولیس پنجاب ڈاؤن لوڈ ڈرائیونگ ڈی ایل آئی ایم ایس شہری لائسنس موبائل فون ہیلپ لائن