بانی پی ٹی آئی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، این سی سی آئی اے کی رپورٹ جمع
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
این سی سی آئی اے کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان تفتیش میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر این سی سی آئی اے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی، رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق انویسٹی گیشن کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹس پر 2 الگ انکوائریز شروع کر رکھی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کے خلاف این سی سی آئی اے میں 2 انکوائریز زیر التوا ہیں، یہ دونوں انکوائریز 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو این سی سی آئی اے میں رجسٹرڈ کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق این سی سی آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم نے اڈیالہ جیل میں انویسٹی گیشن کے سلسلے میں کافی بار دورہ کیا تاہم بانی پی ٹی آئی سے یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے، این سی سی آئی اے کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انویسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون استعمال کر رہا ہے۔این سی سی آئی اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو چلانے سے متعلق سوالات کے باوجود بانی نے تعاون کرنے سے انکار کیا جس کے باعث انویسٹی گیشن تاحال جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سی سی آئی اے کی رپورٹ انویسٹی گیشن
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔