عمران خان تعاون نہیں کررہے، این سی سی آئی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
عمران خان تعاون نہیں کررہے، این سی سی آئی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس) این سی سی آئی اے کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان تفتیش میں تعاون نہیں کررہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر این سی سی آئی اے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق انویسٹی گیشن کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹس پر 2 الگ انکوائریز شروع کر رکھی ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کے خلاف این سی سی آئی اے میں 2 انکوائریز زیر التوا ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں انکوائریز 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو این سی سی آئی اے میں رجسٹرڈ کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق این سی سی آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم نے اڈیالہ جیل میں انویسٹی گیشن کے سلسلے میں کافی بار دورہ کیا، تاہم بانی پی ٹی آئی سے یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے۔ این سی سی آئی اے کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انویسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون استعمال کر رہا ہے۔
این سی سی آئی اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو چلانے سے متعلق سوالات کے باوجود بانی نے تعاون کرنے سے انکار کیا، جس کے باعث انویسٹی گیشن تاحال جاری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوانے کیلئے کی، احسن اقبال غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوانے کیلئے کی، احسن اقبال پاکستان کی موثر اور مضبوط معاشی پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف پاکستان نے ایران کیخلاف غیر منصفانہ قرارداد پر ووٹنگ کا مطالبہ کرکے جرأت مندانہ اقدام کیا، ایرانی سفیر سانحہ گل پلازہ: خالد مقبول صدیقی کا وزیر اعظم کو خط، آزاد کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ ایران امریکا کشیدگی: برطانیہ نے قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کردیے حیدرآباد: کوٹری سائٹ روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی سی آئی اے کی رپورٹ تعاون نہیں
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔