عبدالقادر المرتضیٰ کا تمام سیاسی فریقین سے مسقط معاہدے کی پاسداری پر زور
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
اپنے ایک ٹویٹ میں انصار اللہ کے رہنماء كا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے عملی نفاذ کی طے شدہ تاریخ 27 جنوری ہے، لیکن بدقسمتی سے اب تک اس معاہدے میں شامل اسیروں کی فہرست کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی جنگی قیدیوں کی کمیٹی کے سربراہ "عبدالقادر المرتضیٰ" نے اپنے تازہ پیغام میں تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ غیر سنجیدہ رویوں کو ترک کرتے ہوئے عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والے حالیہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے نفاذ کی راہ ہموار کریں۔ انہوں نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ عمان میں طے پانے والے اس مذکورہ معاہدے پر سنجیدگی سے عمل کریں اور اس عمل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے سے گریز کریں۔ عبدالقادر المرتضیٰ نے اپنا یہ پیغام سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کی صورت پوسٹ کیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے کے عملی نفاذ کی طے شدہ تاریخ 27 جنوری ہے، لیکن بدقسمتی سے اب تک اس معاہدے میں شامل اسیروں کی فہرست کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کو مزید وقت درکار ہے تاہم امید ہے کہ اس مرحلے پر تمام فریق مثبت رویہ اپنائیں گے اور ایسے اقدامات سے اجتناب کریں گے جو معاہدے کے نفاذ میں رکاوٹ یا کارشکنی کا باعث بنے۔ واضح رہے کہ کہ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے جب یمن کی مقاومتی تحریک انصارالله اور مستعفی حکومت کے درمیان 2900 قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو ایک ماہ گزرنے کے باوجود، مخالف فریق نے اسیروں کی فہرستیں پیش نہیں کیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رویہ اس انسانی مسئلے کو بند گلی میں دھکیلنے کی سابقہ پالیسی کی علامت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اس معاہدے معاہدے کے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔