آئینی ترامیم اندھیرے میں نہیں، عوام کے سامنے ہونی چاہییں، کراچی مسائل کا حل سنجیدہ مشاورت سے نکلے گا: سابق وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
کنوینئر عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے بجائے عجلت میں آئینی ترامیم کی بات کی جا رہی ہے، جو نہ جمہوری روایت ہے اور نہ ہی عوامی مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ترمیم سے پہلے عوام کو اعتماد میں لینا، اس کے مقاصد اور اثرات واضح کرنا اور پارلیمانی طریقۂ کار پر عمل کرنا ناگزیر ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شہر میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، نہ کہ یہ کہا جائے کہ ترمیم کر کے کراچی کو وفاق کے حوالے کر دیا جائے۔ ان کے مطابق اگر آئین میں کسی مقصد کے تحت ترمیم درکار ہو تو وہ رات کے اندھیرے میں نہیں کی جا سکتی بلکہ اسے عوام کے سامنے رکھنا ہوتا ہے کہ ترمیم کیوں کی جا رہی ہے اور اس کے نتائج کیا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم میں بھی بہتری اور اصلاح کی گنجائش موجود ہو سکتی ہے، لیکن ہر ترمیم کا ایک طے شدہ پارلیمانی طریقہ کار ہوتا ہے، جو پاکستان اور دنیا بھر میں رائج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کی تیاری میں دو سے ڈھائی سال لگے تھے، تاہم اس کے باوجود اس میں عجلت کے باعث بعض خرابیاں پیدا ہوئیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت بھی مسئلہ یہی ہے کہ نہ پارلیمانی پارٹیوں میں تفصیلی بحث کی جاتی ہے اور نہ ہی اسمبلی میں سنجیدہ غور و خوض ہوتا ہے۔ جب مشاورت، برداشت اور مختلف آرا کو شامل نہیں کیا جاتا تو مسائل حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے گل پلازہ سانحے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ متاثرین، شہدا کے لواحقین اور متاثرہ تاجروں کی بات سنے اور ان کے مسائل کا حل تلاش کرے۔ ان کے مطابق یہ حکومت کی بدقسمتی ہے کہ ایسے سانحات کے بعد بھی متاثرہ فریقین کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔
پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعظم نے حالیہ قانون سازی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سے ایسا قانون منظور کیا گیا ہے جس کے تحت عوامی نمائندوں کے اثاثوں کی تفصیلات کو عوام کے سامنے لانے سے روکا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے قانون سازی کے ذریعے اپنے اثاثے عوام سے چھپانا چاہتے ہیں، جو شفافیت اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان پارٹی کراچی پریس کانفرنس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان پارٹی کراچی پریس کانفرنس
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :