وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے۔ لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں سترہ سال سے100 فیصد اختیار کے ساتھ ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ کے بجٹ کا 97 فی صد کراچی دیتا ہے، چور اور سپاہی دونوں کا تعلق کراچی سے نہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے، ہمارا کوئی مطالبہ بھی ایسا نہیں ہے جو آئین سے ٹکراتا ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ نہیں پتا کہ گل پلازہ میں آگ لگی ہے یا لگائی گئی ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم کہا کہ

پڑھیں:

سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان

فائل فوٹو

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔

اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • ناتمام (آخری قسط)
  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا