متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور بالی وڈ اداکار کمال راشد خان کو ممبئی پولیس نے ایک رہائشی عمارت پر فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 18 جنوری کو ممبئی کے علاقے اوشیوارا میں واقع نالندہ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں ایک عمارت پر فائر کیے گئے۔بھارتی پولیس نے بتایا کہ ایک فائر دوسری منزل کے اپارٹمنٹ سے اور دوسری چوتھی منزل سے برآمد ہوا، یہ اپارٹمنٹ ایک مصنف ڈائریکٹر اور ایک ماڈل کی ملکیت تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں کمال راشد خان کو حراست میں لیا گیا ہے جہاں دوران تفتیش اداکار نے فائرنگ کرنے کا اعتراف بھی کیا ، جس کے بعد اداکار کے لائسنس یافتہ اسلحے کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ کمال آر خان اس سے قبل بھی اپنے متنازع ٹوئٹس اور بالی ووڈ شخصیات پر تنقید کی وجہ سے کئی بار قانونی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی