سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گل پلازا کا سانحہ سب کے سامنے آگیا، کراچی میں ہزاروں ایسی عمارتیں موجود ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں مزید جو عمارتیں موجود ہیں ان کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہاں پر روایتی انداز میں تفتیش ہوئی، اس سانحہ سے ہمیں سبق سیکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام ذمے داری ہے، آپ کو اس معاملہ کو طے کرنا ہے اور دیکھنا ہے کہ آئندہ ایسا نہ ہو، واقعے کے بعد حکومت کا ایک ادارہ معاملے کا تجزیہ کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہو رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ورثاء کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ صرف قراردادیں پاس کرنے سے معاملات طے نہیں ہوتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں عجلت سے کام لیا گیا تھا، جب آپ سب کی رائے شامل نہیں کرتے تو معاملات حل نہیں ہوتے۔  عوام کے نمائندوں کے گوشواروں تک عوام کو رسائی نہیں، عوام سے اتنا ڈر ہے تو سیاست چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بات ہوئی ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کردیا جائے، وفاق کا کام نہیں شہر چلائے، صوبے کو پیسے ملتے ہیں، کراچی کو شکایت رہتی ہے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں، جوکہ صحیح ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں سڑکوں اور پانی کا نظام ٹھیک نہیں، کراچی میں پہلے گھروں پر پانی ملتا تھا اب ٹینکرز کے ذریعے ملتا ہے، کونسا ایسا بڑا شہر ہے جہاں پانی ٹینکرز کے ذریعے دیا جاتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کا مافیا پانی میں ملوث ہے، معاملات کو بہتر کیا جائے، بجائے اس کے کہ ترمیم سے کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائے، اندھیرے میں ترامیم نہیں ہوتیں، عوام کے سامنے رکھنا پڑتا ہے۔ بہت کم ایسے نمائندے ہوں گے جو اپنے اخراجات کو آمدن سے ثابت کر سکیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اخراجات زیادہ اور ٹیکس کم دیتے ہیں، قومی اسمبلی نے قانون پاس کر کے اسپیکر کو اختیارات دیے، جس ملک میں الیکشن چوری ہوتے ہوں وہاں یہی ہوتا ہے جو ہو رہاہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ غزہ پیس بورڈ پر حکومت نے عجلت سے کام لیا ہے، ہماری ہمدردی فلسطین کے ساتھ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کراچی میں نے کہا کہ

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی