Nawaiwaqt:
2026-06-02@22:32:36 GMT

خواجہ آصف نے 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلہ کہنے کی وجہ بتادی

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

خواجہ آصف نے 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلہ کہنے کی وجہ بتادی

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کو ڈھکوسلہ کہنے کی وجہ بتادی۔

الحمرا ہال لاہور میں تھنک فیسٹ کے دوسرے روز خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بلدیاتی نظام مؤثر طریقے سے لاگو کرنے میں ہم لوگ ناکام رہے، اس وجہ سے 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلہ کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا میری سیاسی برادری لوکل گورنمنٹ سے اتنی خائف کیوں ہے، عوام کی فلاح کے لیے بلدیاتی نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات دیے گئے، صوبوں کی سطح پر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہونے چاہئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم میں اہم جز بلدیاتی نظام تھا، جب تک اختیارات کو نچلی سطح تک نہیں لے کر جائیں گے ملک نہیں چلے گا۔

خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی نظام مؤثر طریقے سے لاگو کرنے میں ہم لوگ ناکام رہے، لوکل گورنمنٹ سےکسی کوکوئی خطرہ نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے 3 بڑے ڈکیٹروں نے بلدیاتی انتخابات کروائے، موجودہ پارلیمنٹ میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو جنرل ضیاء کی حکومت کے دوران سیاست میں آئے تھے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بلدیاتی اداروں سے سب سے بڑا خطرہ بیوروکریسی کو ہوتا ہے، ہمیں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا ہوں گے، اس سے ٹیکس زیادہ اکٹھا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم، سوشل سیکٹر میں حکومتوں کا عمل دخل کم ہونا چاہیے، دنیا بھر میں بلدیاتی نظام مضبوط بنایا جاتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سب اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کی قومی مفاد کے فیصلے کرنا چاہئیں، نئےصوبے بنانے میں کوئی حرج نہیں، بلدیاتی نظام کو نرسری کی طرح لینا چاہیے، نئے صوبے بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا نیو یارک کے میئر کو جانتی ہے، حکومت اس کے خلاف تھی، وہ اس کے باوجود جیتا، وہاں سسٹم مضبوط ہے عوام کی رائے کا احترام ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں بلدیاتی نظام اور قومی تعلیمی نصاب کی بات شامل تھی، بعد میں اسے نکالنا پڑا، سیاست دانوں کو سمجھنا ہوگا کہ ہمیں اختیارات نچلی سطح پر دینا ہوں گے، ہمارے سمیت کوئی سیاسی جماعت خوف محسوس نہ کرے، لوکل گورنمنٹ ہمارا تحفظ کرتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلدیاتی نظام 18ویں ترمیم وزیر دفاع نے کہا کہ نچلی سطح کہ 18ویں

پڑھیں:

گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف —فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے، کسی پارٹی نے یہاں کسی منصوبے کی اینٹ بھی نہیں لگائی، جس جی بی کو میں سینے سے لگا کر رکھتا تھا۔

گلگت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ کے باہر اس کی سڑکوں کا حلیہ دیکھا تو افسوس ہوا، جو منصوبے ہم نے شروع کیے تھے وہ مکمل کیوں نہیں ہوئے؟ آخر وہ پیسہ کہاں لگایا گیا؟

نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو سڑک میں نے شروع کی اسے خنجراب تک پہنچنا چاہیے تھا، ووٹ ملتا ہے یا نہیں، اللّٰہ جانتا ہے، ہم آپ کو ان چیزوں سے محروم نہیں کر سکتے۔

نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ اجلاس، جی بی الیکشن کے لیے امیدواروں پر مشاورت

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ ووٹ دیں گے یا نہیں دیں گے، میں تب بھی آپ کے لیے بات کروں گا، شہباز شریف اور مریم نواز دونوں کو کہوں گا کہ یہاں آئیں، ایئر پورٹ کو بڑا کر کے یہاں بوئنگ طیارے آنے چاہیے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے کہوں گا کہ ایئر پورٹ کو بڑا کریں گے، میں ہر دوسرے تیسرے مہینے یہاں آتا جاتا رہوں گا اور منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔

اس سے قبل نواز شریف بذریعہ طیارہ گلگت پہنچے تھے، وفاقی وزیر امیر مقام، سابق وزیرِ اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمٰن، کاظم پیرزادہ نواز شریف کے ہمراہ گلگت پہنچے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن شمس میر کے مطابق نواز شریف گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدواروں، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سے ملاقاتیں اور خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر الیکشن 7 جون کو ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف