مری کی شاہراہوں سے برف صاف، نظام زندگی بحال، پولیس اور سکیورٹی ادارے سیاحوں کی راہنمائی کے لیے ہمہ وقت دستیاب، ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2026 سب نیوز

مری( سب نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری، ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور پولیس کی مشترکہ کاوشوں سے مری کے تمام راستے کلیئر کر دیے گئے ہیں۔ مری میں سنہری دھوپ نکلتے ہی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، جبکہ شاہراہوں پر پولیس اور تمام سکیورٹی ادارے سیاحوں کی حفاظت اور راہنمائی کے لیے الرٹ ہیں۔

ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے اپنے بیان میں کہا کہ برف باری کے بعد پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں نے مل کر کام کیا، جس کی بدولت اب مری کی تمام رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھلی ہیں۔

انہوں نے سکیورٹی صورتحال اور سیاحوں کی سہولت پر بات کرتے ہوئے کہاکہ “مری میں سیاحوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پولیس اور تمام متعلقہ سکیورٹی ادارے فیلڈ میں موجود ہیں اور ہر موڑ پر سیاحوں کی راہنمائی اور مدد کے لیے دستیاب ہیں۔ کسی بھی مشکل کی صورت میں سیاح فوری طور پر وہاں موجود اہلکاروں سے رجوع کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے مزید بتایا کہ مری پولیس اور ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے دن رات ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ انہوں نے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ وہ اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنا سکیں۔مری میں اس وقت موسم انتہائی خوشگوار ہے اور انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کی آمد و رفت کے لیے راستے مکمل طور پر کھلے رکھنے کے انتظامات مکمل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتنازعہ ٹویٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 17 ،17 سال قید کا حکم متنازعہ ٹویٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 17 ،17 سال قید کا حکم رومانیہ کی اتحاد کی 167 ویں سالگرہ بیوی کو گھورنا،طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا جرم قرار، پارلیمنٹ نے قانون منظور کرلیا پاکستان اور ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات تعلیم کے شعبے میں بھی مستحکم پاکستان اور صومالیہ کا سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے پر اتفاق ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا سکیورٹی ادارے سیاحوں کی پولیس اور کے لیے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش