سانحۂ گل پلازا کے بعد کراچی میں سروے، 90 فیصد عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
سانحۂ گل پلازا کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے کراچی کے تین اضلاع میں رہائشی اور تجارتی عمارتوں کا وسیع سروے شروع کیا ہے، جس میں 90 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے بنیادی انتظامات نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سروے میں ضلع شرقی، وسطی اور جنوبی کی عمارتوں کا فائر آڈٹ کیا گیا، جس کے دوران 300 سے زائد عمارتوں کو آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے پر نوٹسز جاری کیے گئے۔ SBCA نے مالکان کو تین دن میں فائر سیفٹی کے تمام اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکام نے بتایا کہ کچھ عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات ناکارہ حالت میں تھے، کئی بلند عمارتوں میں ہنگامی اخراج کے راستے موجود نہیں تھے، اور چند عمارتوں میں موجود راستے بند پائے گئے۔ سروے کے دوران SBCA کی خصوصی ٹیم کے ساتھ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موجود تھا۔
نوٹس پر عمل نہ کرنے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور تین روز میں فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر عمارتیں سیل کر دی جائیں گی۔ ایس بی سی اے نے مزید کہا کہ عمارتوں کے مالکان اور یونینز کو نہ صرف فائر سیفٹی اقدامات مکمل کرنے ہوں گے بلکہ فائر بریگیڈ کا این او سی بھی حاصل کرنا ہوگا، جبکہ عمارتوں کے سیل کرنے کا عمل ضلعی انتظامیہ کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں فائر سیفٹی فائر سیفٹی ا عمارتوں میں
پڑھیں:
سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔