City 42:
2026-07-24@01:08:28 GMT

شہرِ قائد کی 418 سڑکوں کی از سر نو تعمیر کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک : کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر بھر میں 418 سڑکوں کی از سر نو تعمیر کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان کے ایم سی کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت محکمہ انجینئرنگ کا اجلاس ہوا۔ جس کے دوران میئر کراچی نے شہر کے انفرا اسٹرکچر سے متعلق بڑا اعلان کیا اور کہا کہ کراچی بھر میں مزید 418 سڑکوں کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز کی منظوری کا عمل جاری ہے، اس لیے جلد از جلد ٹینڈرز کا اجرا کیا جائے اور ترقیاتی کام فوری طور پر شروع کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے شہر کا انفرااسٹرکچر جلد بہتر ہو تاکہ کراچی کے عوام اس تبدیلی کو عملاً محسوس کر سکیں۔

سٹی @ 10 ,24 جنوری، 2025

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر کراچی کے لیے خصوصی پیکیج اور اضافی فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر کے دیرینہ مسائل حل کیے جا سکیں۔

اجلاس کے دوران میئر کراچی نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور میونسپل کمشنر سمیرا حسین کو ہدایت کی کہ ہر منصوبے میں بیوٹیفکیشن کو بھی شامل رکھا جائے، شاہراہوں کو صرف مکمل ہی نہیں بلکہ خوبصورت بھی بنایا جائے۔

بائیک رائیڈر کا ’’دھوم‘‘ اندار میں اپنی محبوبہ کو پرپوزل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اجلاس میں مشیر مالیات گلزار ابڑو نے 418 سڑکوں کی نئی تعمیر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سڑکوں کی

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ