ترکیہ: خاتون کا ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہونے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
امریکا کے 47ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ایک غیر معمولی دعویٰ ترکیہ سے سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے خود کو ان کی حیاتیاتی بیٹی قرار دیتے ہوئے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق 55 سالہ نیجلا عثمان کا کہنا ہے کہ وہ اس یقین کے ساتھ سامنے آئی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کے بائیولوجیکل والد ہیں۔ ان کے مطابق وہ کسی قسم کی قانونی یا سیاسی پیچیدگی پیدا نہیں کرنا چاہتیں بلکہ صرف سچ جاننا ان کا مقصد ہے۔
ترکیہ کے معروف اخبار حریت کو دیے گئے انٹرویو میں نیجلا عثمان نے کہا کہ انہیں صرف ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے امریکی صدر کے سیمپل کی ضرورت ہے تاکہ حقیقت واضح ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ بات کرنے پر آمادہ ہوں تو وہ خوشی سے ٹیسٹ کے ذریعے یہ بات ثابت کر سکتی ہیں۔
نیجلا کے مطابق وہ ٹرمپ کے بارے میں یہ تاثر رکھتی ہیں کہ وہ ایک اچھے باپ ثابت ہو سکتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ امریکی صدر انہیں نظرانداز نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی تنازعے کی نہیں بلکہ محض اپنی شناخت کی تلاش میں ہیں۔
تاحال ڈونلڈ ٹرمپ یا ان کے ترجمان کی جانب سے اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔