ٹی20 ورلڈ کپ معاملہ: پاکستان کو بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، رانا ثناء اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ۔فوٹو: فائل
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق معاملے میں پاکستان کو بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں رانا ثناء اللّٰہ سے آئی سی سی کے ٹی 20 ورلڈ کپ2026ء میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی۔
انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان کےلیے مستقبل کا فائدہ اسی بات میں ہے کہ وہ بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہو، حقیقت ہے کہ کرکٹ میں ہمارا نقصان ہوگا، ہمیں پیسے بھی کم ملیں گے۔
سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے بنگلادیش کا ساتھ دینے کے دور رس اثرات ہوں گے، ممکن ہے کہ دونوں ممالک بہترین تعلقات ہوں اور ہم دو بھائیوں کی طرف ایک دوسرے کا سہارا بن جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت ہم دونوں کا دشمن ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے یا نہیں، اس معاملے پر تفصیلی گفتگو اور تمام امور کے جائزے کے بعد ہی کوئی فیصلہ ممکن ہے۔
بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، محسن نقویلاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا تھا کہ بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جیسا فیصلہ پاک بھارت معاملے کا ہوا، ویسا ہی بنگلا دیش کے ساتھ ہونا چاہیے، بنگلا دیش برابر کا ملک ہے، اگر بھارت کو فیور دیا گیا تو بنگلا دیش کو بھی ملنا چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ڈکٹیشن ہوئی تو پھر پاکستان کا بھی ایک مؤقف ہے اور ہم اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے، پہلے حکومت فیصلہ بتا دے، پھر پلان اے، بی اور سی سب تیار ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بنگلادیش کے ساتھ رانا ثناء الل ٹی 20 ورلڈ کپ کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن