کوئٹہ، الکوثر اسکاؤٹس کیجانب سے نونہالوں کیلئے جشن تکلیف کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
علماء کرام نے اس موقع پر نونہالوں کو انکے دینی و شرعی فرائض کیساتھ سیرتِ آئمہ و سیرتِ بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا پر چل کر ایک بہترین انسان بننے کیلئے رہنمائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ الکوثر اسکاؤٹس اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے آیت اللہ سید علی حسینی سستانی کے دفتر کے تعاون سے کوئٹہ میں جشن تکلیف کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سو سے زائد نوبالغ بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ فخرالدین، مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی سمیت دیگر علمائے کرام اور عمائدین بھی شریک تھے۔ تقریب میں نونہالوں کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ علماء کرام نے اس موقع پر نونہالوں کو ان کے دینی و شرعی فرائض کے ساتھ سیرتِ آئمہ و سیرتِ بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا پر چل کر ایک بہترین انسان بننے کیلئے رہنمائی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھا کر ہمیشہ پیش پیش رہنے کی بھی تاکید کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔