لاہور: شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
لاہور میں پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گڑھی شاہو تھانے کے ایس ایچ او سہیل احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزم نے تقریباً دو ہفتے قبل آئی ایم او ایپ کے ذریعے متاثرہ لڑکی سے دوستی کی، اعتماد حاصل کیا اور ملاقات کے بہانے بلا کر زیادتی کا ارتکاب کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد جب لڑکی نے شادی کے لیے رابطہ کیا تو ملزم نے اسے دھمکیاں دیں اور اپنا نمبر بلاک کر دیا۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ملزم وقاص کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے واضح کیا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے افراد کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔