فروٹ کینز کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام، 20 کلو چرس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) موچکو چوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے پولیس نے مسافر بس کے ذریعے لائی جانے والی 20 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے دو بین الصوبائی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ موچکو پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بلوچستان سے کراچی آنے والی ایک مسافر بس کے ذریعے منشیات کی بڑی کھیپ منتقل کی جا رہی ہے۔ پولیس نے حب چوکی پر ناکہ بندی کے دوران جب مشکوک بس کی تلاشی لی تو ملزمان کا انوکھا طریقہ واردات سامنے آیا۔ ملزمان نے منشیات کو پھلوں کے ڈبوں (فروٹ کینز) کے اندر مہارت سے چھپا رکھا تھا تاکہ پولیس اور دیگر اداروں کی نظروں سے بچا جا سکے۔تلاشی کے دوران فروٹ کینز سے 20 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے موقع پر ہی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت ندیم اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ منشیات حب کے راستے کراچی لائی جا رہی تھی۔ ملزمان کا ارادہ اس بھاری کھیپ کو کراچی کے مختلف اندرونی علاقوں میں چھوٹے ڈیلرز کو سپلائی کرنا تھا۔ملزمان پہلے بھی کئی بار اسی طرح کے طریقے استعمال کر کے منشیات منتقل کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ موچکو میں انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ کراچی میں موجود ان کے دیگر ساتھیوں اور اس نیٹ ورک کے سرغنہ تک رسائی حاصل کی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔