عمران خان کاایکس اکائونٹ کی تحقیقات میں تعاون سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
این سی سی آئی اے کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی
تحقیقاتی ٹیم یہ معلوم نہیں کرسکی کہ بانی چیئرمین کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے
این سی سی آئی اے کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایکس اکاونٹ تحقیقات میں عمران خان تعاون نہیں کر رہے۔بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر این سی سی آئی اے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق انویسٹی گیشن کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بانی چیٔرمین کے ایکس اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹس پر 2 الگ انکوائریز شروع کر رکھی ہیں، جبکہ اس حوالے سے 2 انکوائریز زیر التوا ہیں، یہ دونوں انکوائریز 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو این سی سی آئی اے میں رجسٹرڈ کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم نے اڈیالہ جیل کے دورے کئے تاہم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ بانی چیٔرمیں کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے، این سی سی آئی اے کا مؤقف ہے کہ ایکس اکاونٹ تحقیقات میں عمران خان تعاون نہیں کر رہے، اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون استعمال کر رہا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو چلانے سے متعلق سوالات کے باوجود بانی نے تعاون کرنے سے انکار کیا جس کے باعث انویسٹی گیشن تاحال جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سی سی ا ئی اے کی ایکس اکاو نٹ گیا ہے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔