امریکی ٹیرف پابندیوں کے باعث بھارت کی منافقانہ پالیسیز اور نام نہادخود مختار خارجہ پالیسی بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
امریکی ٹیرف پابندیوں کے بعد بھارت کی دعوٰی کردہ خودمختار خارجہ پالیسی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ عالمی فورمز پر غیر جانبداری کا دعویٰ کرنے والا بھارت امریکی معاشی دباؤ کے سامنے پسپائی اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے، جس سے اس کی سفارتی حکمتِ عملی کی کمزوری نمایاں ہو گئی ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی ٹیرف پابندیوں کے بعد بھارت نے روسی تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے۔ ان کے مطابق بھارتی ریفائنریوں کی جانب سے روسی تیل کی درآمد میں کمی امریکی پالیسی کی کامیابی ہے، جبکہ بھارت پر عائد 25 فیصد ٹیرف کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ نے بھارت پر ٹیرف برقرار رہنے کی بھی تصدیق کی ہے، جس کی رپورٹ انڈین ایکسپریس نے شائع کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اگست میں امریکا نے بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 فیصد تک بڑھا دیے تھے، جس کے بعد بھارتی برآمدات اور توانائی پالیسی دونوں دباؤ کا شکار ہو گئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی دباؤ اور پابندیوں پر عملدرآمد نے بھارت کے “وشو گرو” بننے کے خواب کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کا خودمختاری کا بیانیہ امریکی پابندیوں کے سامنے کمزور ثابت ہوا ہے، جبکہ بھارتی خارجہ پالیسی حقیقت پسندی کے بجائے اندرونی سیاسی بیانیے، جذباتی نعروں اور ہندوتوا نظریات کی اسیر بنتی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے اپنی خارجہ اور معاشی پالیسیوں کو زمینی حقائق کے مطابق نہ ڈھالا تو عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پابندیوں کے کے مطابق
پڑھیں:
بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
بھارتی شہر کولکتہ کے علاقے لیک ٹاؤن میں نصب فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ مقامی رہائشیوں کی شکایات کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کے دوران یہ دیوقامت ڈھانچہ ہلتا محسوس ہوتا تھا جس سے حفاظتی خطرات پیدا ہو رہے تھے۔
میسی کا یہ مجسمہ گزشتہ سال دسمبر میں نصب کیا گیا تھا اور اسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
مجسمے میں ارجنٹائن کے سپر اسٹار کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا جو ان کی تاریخی کامیابی کی یادگار کے طور پر بنایا گیا تھا۔
یہ یادگار میسی کے مداحوں کی جانب سے ان کے بھارت کے دورے کے موقع پر وی آئی پی روڈ کے کنارے قائم کی گئی تھی۔
View this post on Instagramتاہم حالیہ دنوں میں مقامی افراد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ تیز ہوا چلنے پر مجسمہ معمولی طور پر جھولتا نظر آتا ہے جس سے راہگیروں اور قریبی آبادی کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
حکام نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مجسمے کو عارضی طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے مستقبل کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔