خیبرپختونخوا کی جامعات میں طالبات کیلئے آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات میں طالبات کیلئے آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنشپ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کی تربیت، قومی جذبہ ابھارنا اور دفاعی شعبے سے متعلق آگاہی دینا ہے۔ انٹرن شپ پروگرام کے دوران طالبات نے اسپیشل سروسز گروپ کے پیرا ٹریننگ اسکول پشاور کا دورہ کیا۔
طالبات کو پیراٹروپرز کو دی جانے والی پیشہ ورانہ،تربیت،زیراستعمال آلات اور عملی مشقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایس ایس جی کے ماہر انسٹرکٹرز نے پیرا جمپس سے متعلق طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور عملی مظاہرے بھی پیش کیے۔ طالبات نے پیرا ٹروپرز کے زیر استعمال خصوصی سامان میں گہری دلچسپی کا اظہار اور خود ٹاور جمپس کا عملی تجربہ بھی کیا۔
طالبات نے ایس ایس جی کمانڈوز کے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا۔ طالبات نے پیرا ٹریننگ اسکول کے دورے کو معلوماتی، متاثرکن اور یادگار قرار دیا۔
دورے کے اختتام پر طالبات نے پیرا ٹریننگ اسکول کے تعلیمی و تربیتی ماحول کو انتہائی مفید قرار دیا۔ طالبات نے پیرا ٹریننگ اسکول پشاور کا دورہ کرانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیرا ٹریننگ اسکول طالبات نے پیرا
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔