پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سابق کرکٹرز راشد لطیف  نے اسکواڈ کے انتخاب پر اپنے تجزیات میں کہا کہ ٹیم میں کئی نئے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ چند تجربہ کار کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔

نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں سابق کھلاڑی راشد لطیف نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب میں مخصوص کھلاڑیوں کو میچز کی نوعیت اور سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق منتخب کیا گیا، اور یہی وجہ ہے کہ اسکواڈ میں کچھ نئے اور کچھ تجربہ کار کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں ابھی کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کمبی نیشن اچھی ہے، لیکن کچھ کھلاڑی ابھی بین الاقوامی سطح کے دباؤ کے لیے مکمل تیار نہیں ہیں۔ ان کے مطابق ٹیم کا مقصد نہ صرف مضبوط اسکواڈ تشکیل دینا ہے بلکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی ورلڈ کپ کے ماحول میں تجربہ فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف