جو کام نیتن یاہو نہ کرسکا وہ اب امن بورڈ کے نام پر شروع ہوا، علامہ ناصر عباس
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ میں کہا ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی جارحیت کو تقویت اور حماس کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ جو کام نیتن یاہو نہ کرسکا وہ اب امن بورڈ کے نام پر شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتفاق رائے کے بغیر امن بورڈ کا حصہ بن گئے، ہمیں نہیں پتا امن بورڈ کے نکات کیا ہیں۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی جارحیت کو تقویت اور حماس کو دھمکیاں دے رہا ہے، ہم ایسے فورم میں جارہے ہیں جس کا آغاز دھمکیوں سے ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن بورڈ میں شمولیت کے فیصلے پر وزیراعظم نے پارلیمنٹ اور کابینہ کو اعتماد میں نہیں لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔