اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے اصول طے کر دیا ہے کہ خاتون کی واضح رضامندی کے بغیرطلاق کا دعویٰ خلع میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے پانچ صفحات کا فیصلہ تحریر کیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس ہلالی کے فیصلہ سے اتفاق کیا، دو رکنی بنچ نے قرار دیا کہ عدالت ازخود طلاق کے دعویٰ کو خلع میں تبدیل نہیں کرسکتی، فیملی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے درخواست گزار خاتون نائلہ جاوید کو حق مہر کی 12 لاکھ کی رقم دینے کا حکم دے دیا۔

کوئٹہ میں خون جماتی سردی سے سڑکوں پرکھڑا پانی جم گیا

عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے مطابق نائلہ جاوید نے شادی ختم کرنے کی درخواست ظلم اور قانونی بنیادوں پر دائر کی تھی، فیملی کورٹ نے ظلم کے الزامات پر فیصلہ کی بجائے خلع کی بنیاد پر نکاح ختم کیا، فیملی کورٹ نے خلع کی بنیاد پر خاتون کو حق مہر کی رقم چھوڑنے کا حکم دیا تھا، خاتون درخواست گزار نے خلع نہیں مانگا تھا۔

سپریم کورٹ کے مطابق واضح رضامندی کے بغیر طلاق کا دعویٰ خلع میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا، شوہر نے دوران مقدمہ دوسری شادی کی، دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے، شوہر نے دوسری شادی پر اجازت یا آربیٹریشن کونسل کی منظوری نہ لینے کا اعتراف کیا۔

ٹی 20ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان،سلمان علی آغا کپتان مقرر

فیصلہ میں بتایا گیا کہ شوہر نے بیوی کو نان نفقہ بھی فراہم نہیں کیا، جرح کے دوران خاتون کی کردار کشی کی گئی، یہ تمام عوامل قانونی طور پر ظلم کے زمرے میں آتے ہیں، ان حالات میں خاتون کا شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار نافرمانی نہیں۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: خلع میں تبدیل نہیں

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار