دعا کرنی چاہیے کہ شادی اگر خاندان میں ہو تو پرانے رشتے خراب نہ ہوں: صبا فیصل
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے شادی کے بعد رشتوں کی اہمیت پر بات کی ہے۔اداکارہ نے اپنے سوشل اکاؤنٹ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے خاندان میں شادی ہونے کے بعد رشتوں کو نبھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔صبا فیصل نے کہا کہ میری شادی میرے ماموں کے بیٹے سے ہوئی، ماموں کی میری امی کے ساتھ بہت محبت تھی، شادی کے بعد یہ ہی ڈر تھا کہ نیا رشتہ بننے کے بعد یہ پُرانا رشتہ خراب نہ ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے ماموں اور امی کی محبت انتقال تک قائم رہی۔اداکارہ نے کہا دعا کرنی چاہیے جب نئے رشتے بنیں تو پُرانے رشتے ختم نہیں نہ ہوں، بہن بھائی کی محبت بہت انمول ہوتی ہے، سوچنا چاہیے کہ نئے رشتے آنے سے رشتے مزید بڑھ جائیں۔گفتگو جاری رکھتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کوئی رشتہ کم نہ ہو اور یہ ایک اہم بات ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔