data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سری لنکا میں ورلڈ کپ کے زیادہ تر میچز کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بات ٹیم کے اعلان کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔

عاقب جاوید نے بتایا کہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ کی کنڈیشنز مختلف ہیں، اس لیے ٹیم میں بہترین کمبی نیشن منتخب کیا گیا ہے، بابر اعظم کے حوالے سے کپتان اور کوچ دونوں کا مکمل اعتماد موجود ہے اور سری لنکا کی کنڈیشنز میں بڑے اسکور بنانے کے لیے ٹیم کو مضبوط بنایا گیا ہے۔

سلیکٹر نے حارث رؤف کے بارے میں کہا کہ وہ کافی عرصے سے کھیل رہے ہیں لیکن ان کے شامل ہونے کا فیصلہ بھی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، کرکٹ گزشتہ برسوں میں بہت بدل گئی ہے، تاہم بعض فیصلوں میں اب بھی پرانے رویوں کا اثر نظر آتا ہے۔

کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرجوش ہے، بابر اعظم کم بیک کے بعد وہ اچھا کھیل رہے ہیں اور ٹیم شائقین اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی کنڈیشنز

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم