چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، چیف آفیسر ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ سمیت ضلعی انتظامیہ و سی ڈی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے حوالے سے انتظامات سمیت رمضان بازاروں کے انعقاد اور اشیا خوردونوش کی سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں کیلئے بہترین انتظامات اور اشیا کی کوالٹی و سرکاری نرخ پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک میں شہر بھر میں مختلف مقامات پر تقریبا 7 رمضان بازاروں کا انعقاد کیا جائیگا اور اسلام آباد کے 3 ہفتہ وار بازاروں کو بھی رمضان بازاروں میں تبدیل کیا جائیگا.

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تین ہفتہ وار بازاروں کے علاوہ رمضان بازار بہارہ کہو، پاکستان ٹاون ایکسپریس وے، اور ترنول کے مقام پر بھی قائم کئے جائیں گے۔ چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا خوردونوش کی کم نرخ پر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رمضان بازاروں میں کیش اینڈ کیری اور مختلف کمپنیوں کے سٹالز لگائے جائینگے اور رمضان کے آخری عشرے میں عید الفطر کی مناسبت سے چاند بازار کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ تمام رمضان بازاروں کو کیش لیس بنایا جائے تاکہ شہریوں کو آسان اور ڈیجیٹل ادائیگی کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے رمضان بازاروں کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو رمضان بازاروں اور منڈیوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک سے قبل رمضان بازاروں میں ضروری تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کا کام مکمل کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ رمضان بازاروں میں آرگینک اشیا کی فروخت کیلئے مخصوص اسٹالز بھی مختص کئے جائیں۔

انہوں نے واضح ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں اشیا خوردونوش کے معیار پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں آنے والے صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے مثر اور فوری ازالہ کا نظام وضع کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ تمام اوقاف کی مساجد اور امام بارگاہوں کی دیکھ بھال اور سیکورٹی انتظامات کو بھی مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں فیصل مسجد و دیگر مساجد کو روشن کرنے کیلئے خصوصی لائٹس کا انتظام کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ رمضان المبارک میں اسلام آباد شہر کے سپورٹس گرانڈوں میں شہریوں کیلئے مختلف صحتمندانہ سرگرمیوں اور کھیلوں کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد شہریوں کیلئے رمضان المبارک میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا ملک میں نئے اور شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا ملک میں نئے اور شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ طالبان حکومت میں افغانستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، سابق وزیر خزانہ کا بڑا انکشاف بین الاقوامی جریدے کی واشنگٹن میں کامیاب پاکستانی سفارتکاری کی کُھل کر تعریف سینیٹر جیسیکا راموس نے نیویارک میں کمیونٹی سروس کے لیے او پی جی ایف کے چیئرمین کو سراہا پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر فوجداری و دیوانی کارروائی ہو سکتی ہے، سپریم کورٹ پاکستان اور اٹلی کے تعلقات میں نئی پیشرفت، اطالوی سفیر کا 10 ہزار ویزوں اور ملتان میں ویزا سینٹر کے قیام کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے رمضان المبارک کے حوالے سے

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات