شدید حیرت ضرور ہوئی تھی کہ صائمہ نے سید نور کا انتخاب کیوں کیا، سینیئر اداکار ناصر ادیب
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
پاکستانی سیینئر فلم ساز اور معروف مصنف ناصر ادیب نے فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات سید نور اور اداکارہ صائمہ کی خفیہ شادی سے متعلق نئے انکشافات کیے ہیں۔ ناصر ادیب، جو مولا جٹ اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ جیسے شہرہ آفاق فلموں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، آج کل ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنی بے باک اور فکر انگیز گفتگو کے باعث خاصی توجہ حاصل کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان اور گوہر رشید کی محبت شادی میں کیسے بدلی، ناصر ادیب کا انکشاف
حال ہی میں دی بلیو ٹروتھ ڈیجیٹل کے لیے عبدالحئی صدیقی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ناصر ادیب نے اداکارہ صائمہ اور ہدایتکار سید نور کے خفیہ نکاح پر تفصیل سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سید نور صائمہ کی زندگی میں آئے تو انہیں اس کا علم ہوا، تاہم اس تعلق کی اس وقت تصدیق نہیں تھی۔ ناصر ادیب کے مطابق وہ اس بات پر حیران تھے کہ صائمہ جیسی سنجیدہ اور باپردہ طبیعت کی خاتون سید نور کے ساتھ رشتہ کیسے جوڑ سکتی ہیں۔
ناصر ادیب نے بتایا کہ بعد ازاں انہیں صائمہ اور سید نور کی شادی کی خبر ملی، جو ان کی فلم کے ایک پروڈیوسر کرامت گجر نے طے کروائی تھی، جو دونوں کے قریبی دوست تھے۔ ان کے مطابق اس شادی پر پوری فلم انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی تھی کیونکہ کئی ہدایتکار صائمہ سے شادی کے خواہش مند تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دل برداشتہ نہیں تھے لیکن شدید حیرت ضرور ہوئی کہ صائمہ نے سید نور کا انتخاب کیوں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سنگیتا نے صائمہ نور کو ہراساں اور گھنٹوں یرغمال بنائے جانے کی تفصیلات بیان کردیں
ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت سید نور کے خلاف تھے، تاہم ایک دن قرآن پاک کے ترجمے کی تلاوت کے دوران انہوں نے یہ آیت پڑھی کہ ’پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لیے ہوتی ہیں اور ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لیے‘۔ اس کے بعد انہیں احساس ہوا کہ صائمہ ایک نیک سیرت اور لالچ سے پاک خاتون ہیں، اگر انہوں نے سید نور سے شادی کا فیصلہ کیا ہے تو اس میں یقیناً کوئی بھلائی ہوگی۔ اسی لمحے انہوں نے اپنے تمام شکوے ختم کردیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صائمہ نہایت سادہ مزاج خاتون تھیں، نہ زیادہ دوستیاں رکھتی تھیں اور نہ ہی کسی اسکینڈل کا حصہ بنیں۔ ان کے بقول صائمہ کا واحد اسکینڈل سید نور کے ساتھ منسوب کیا گیا، اور ایک اسکینڈل ہر عورت کا حق ہوتا ہے۔ ناصر ادیب نے کہا کہ اگرچہ سید نور وقت کے ساتھ نہیں بدلے، لیکن انہوں نے ذاتی رنجشیں ختم کر کے معاملہ ختم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صائمہ سے شادی کرنے پر سید نور کی پہلی بیوی کا ردعمل کیا تھا؟
واضح رہے کہ اداکارہ صائمہ حال ہی میں ڈرامہ سیریل میں اپنی اداکاری پر ناظرین اور ناقدین کی جانب سے خوب داد سمیٹ چکی ہیں، جس کے بعد ایک بار پھر ان کی ذاتی زندگی سے جڑی باتیں زیر بحث آ گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news خفیہ نکاح سید نور سینیئر اداکارہ شادی ناصر ادیب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خفیہ نکاح سینیئر اداکارہ اداکارہ صائمہ سید نور کے انہوں نے کہ صائمہ کے لیے
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی