مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا(کے پی کے) سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ناممکن ہے۔
مینگورہ میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود تیراہ جاؤں گا، وہاں کے لوگوں کے ساتھ جرگہ کریں گے اور جو بھی بات ہوگی ثبوت کے ساتھ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانا ناممکن ہے اسلئے مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
T20 ورلڈ کپ 2024 میں شامل 7 کھلاڑی اس بار ٹیم سے آؤٹ
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا(کے پی کے) سہیل آفریدی سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں آج سوات، بٹ خیلہ اور تیمر گرہ میں بھی کارکنان سے خطاب کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا گورنر راج گورنر راج
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
علیمہ خان : فائل فوٹوبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔