چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے جس میں آئندہ ٹی20 ورلڈکپ کپ کے حوالے سے ان سے گفتگو ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی اس ملاقات کے دوران کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیں گے اور ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی کی پی سی بی کو ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریاں عارضی طور پر روکنے کی ہدایت

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور کوئی بھی ملک دوسرے کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ اس اہم ملاقات میں چیئرمین پی سی بی ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق موجودہ صورتحال اور حکومتی فیصلوں سے بھی انہیں آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کہاں ہے؟ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتا دیا

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے معاملے پر پاکستان کو بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پاک بھارت معاملے میں فیصلہ کیا گیا، ویسا ہی فیصلہ بنگلہ دیش کے معاملے میں بھی ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی سی بی کرکٹ محسن نقوی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی سی بی کرکٹ محسن نقوی ٹی20 ورلڈ کپ محسن نقوی پی سی بی

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز