لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ’ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن‘ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صرف پاکستان ہی نہیں عالمِ اسلام کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی جہاں بھی رہتے ہیں، ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنا اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ وہ وطن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چوہدری پرویز اقبال نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی آج پہلے سے زیادہ متحد، باخبر اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، 10 مئی کے بعد ان کے حوصلے اور اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔چوہدری پرویز اقبال لوسر نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمِ اسلام کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 10 مئی کو پاکستان نے اپنے ازلی دشمن کو جو سبق سکھایا، اس کا کریڈٹ مکمل طور پر افواجِ پاکستان کو جاتا ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔انہوں نے یورپ میں ہونے والی ریلیوں اور تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی، بالخصوص مسلمان کمیونٹیز بھی کھل کر پاک فوج اور پاکستان کے حق میں آواز بلند کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین پاک فرینڈ شپ فیڈریشن گزشتہ 18 برس سے یورپی قوانین کے تحت رجسٹرڈ ہے اور 17 سے زیادہ یورپی ممالک میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

پنجاب کے 51 شہروں میں’’مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا گیا ، وزیر اعلیٰ نے خود مانیٹرنگ سنبھال لی

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: چوہدری پرویز اقبال

پڑھیں:

گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال

فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔

گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی