قلعہ عبداللہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود خان نے کہا کہ انکی جدوجہد جمہوریت کی مکمل بحالی اور مضبوطی کیلئے ہیں۔ جمہوریت پر یقین رکھنے والے تمام جماعتوں کو اسکی بحالی نکلنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ان کی جدوجہد جمہوریت کی مکمل بحالی اور مضبوطی کے لئے ہے۔ ملک دوراہے پر کھڑا ہے، اس کو بچانے کیلئے آئین کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ عمران خان کی رہائی کیلئے 8 فروری کو تمام جمہوری قوتوں کو نکلنا ہوگا۔ غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہی کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی نے اسلام آباد میں قلعہ عبداللہ کے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان کا کہنا تھا کہ ان کی جدوجہد جمہوریت کی مکمل بحالی اور مضبوطی کے لئے ہیں۔ جمہوریت پر یقین رکھنے والے تمام جماعتوں کو اس کی بحالی نکلنا ہوگا۔ عمران خان کو ناحق پابند سلاسل رکھ کر جمہوری قوتوں کو ایک پیغام دیا گیا ہے، آج بھی اگر جمہوری پارٹیاں اس عمل کے خلاف نہیں نکلتی تو یہ جمہوریت کے مستقبل کے لئے نیک شگون نہیں ہوگا۔ اس لئے تمام جمہوری جماعتوں کو 8 فروری کو بھرپور انداز میں نکلنا ہوگا اور ان غیر جمہوری قوتوں کو پیغام دینا ہوگا کہ ملک میں جمہوریت کے بغیر کوئی بھی نظام قابل قبول نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آئین کی بحالی میں ہی ملک کی بقا ہے۔ ملک کو بچانے کا واحد راستہ آئین کی بحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک سیاسی اور معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ افغانستان کے ساتھ بارڈر بند کرکے کاروباری اور صنعتی شعبے سے وابستہ لوگوں کو تباہ کیا گیا۔ اس سے ماہانہ اربوں کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک ایک دوراہے پر کھڑا ہے۔ ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آئین کی بحالی نکلنا ہوگا نے کہا

پڑھیں:

دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس

دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر

نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟

ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔

کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش