آج ہمارے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی دنیا بھر میں عزت ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
(سٹی 42) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج ہمارے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی دنیا بھر میں عزت ہے،سابق حکومت کا کام مخالفین کو چور ڈاکو کہنے کے علاؤہ کچھ نہ تھا۔بانی پی ٹی آئی نے برطانیہ سے آئے 60 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا ۔ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ
وفاقی وزیر احسن اقبال کا حلقہ پی پی 56کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہن لیگ کی سیاست عوام اور ملکی ترقی کی سیاست ہے ، ہم گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتے ، سابق حکومت کا کام مخالفین کو چور ڈاکو کہنے کے علاؤہ کچھ نہ تھا۔بانی پی ٹی آئی نے برطانیہ سے آئے 60 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا بانی پی ٹی آئی نے بیرونی تحائف کو کم داموں لیا اور بیچ دیا ۔
روس; آسمان پر بیک وقت دو سورج? منظر نے لوگوں کو حیران کردیا
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے چین امریکہ سعودیہ اور ترکی سے بہترین تعلقات ہیں ۔ماضی میں نالائق پاکستان کو سب ملکوں سے لڑا کر چلا گیا ، آج ہمارے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی دنیا بھر میں عزت ہے ۔ ہماری عزت مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی ،اسرائیل نے کسی طاقت یا اقوام متحدہ کی پرواہ نہ کی ۔اسرائیل کا ہاتھ کوئی روک سکتا ہے تو وہ امریکہ ہے۔ غزہ امن معاہدے میں شرکت سے انڈیا اور ہماری اپوزیشن کو تکلیف ہے ۔
ڈی آئی جی جیل خانہ جات نوید روف کے والد انتقال کرگئے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر احسن اقبال وفاقی وزیر احسن اقبال
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی