بی جے پی اور اسکے اتحادی جماعتوں کے لیڈر چوروں کی بارات دکھائی دیتی ہیں، شیو پال یادو
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اسکے اتحادی جماعتوں کے لیڈر ایک دوسرے کو گالیاں دینے میں لگے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی جنرل سکریٹری شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی اتحادی جماعتیں چوروں کی بارات دکھائی دیتی ہیں۔ اپنے حلقۂ انتخاب جسونت نگر میں ہندو ودیالیہ کے سالانہ جشن میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے اتحادی جماعتوں کے لیڈر ایک دوسرے کو گالیاں دینے میں لگے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، پوری بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں چوروں کی بارات نظر آتی ہیں۔
یوگی حکومت کے وزیر انل راج بھر کی جانب سے وزیر اوم پرکاش راج بھر کو چور کہے جانے کے سوال پر شیو پال نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے اتحادی سب کے سب چور جیسے ہی ہیں، کچھ باتیں سامنے آ جاتی ہیں اور کچھ سامنے نہیں آ پاتیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگم تٹ پر شنکراچاریہ اوی مکتیشورانند کی توہین کی جا رہی ہے۔ افسران لگاتار بے عزتی کر رہے ہیں اور حکومت میں بیٹھے وزیر خاموش ہیں۔ حکومت سناتن دھرم اور شنکراچاریہ کی توہین میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کسی کا احترام نہیں کرتی، ایسے انعقاد میں سنتوں کا بڑا کردار ہوتا ہے اور سنتوں کو ہی اسنان نہیں کرنے دیا گیا اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہو سکتی ہے۔
شیو پال نے کہا کہ ملک کے چار شنکر اچاریوں میں سے ایک کی توہین کی گئی ہے اور حکومت ان کے اسنان تک کا انتظام نہیں کر سکی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس حکومت نے دس سال میں کوئی کام نہیں کیا، ریاست میں قانون و نظم نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ہر طرف بدعنوانی کا بول بالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنکراچاریہ کی توہین کے معاملے پر وزیر اعلیٰ کچھ کہتے ہیں اور نائب وزیراعلٰی کچھ اور، دونوں کے الگ الگ بیانات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ وہ سب جھوٹے ہیں۔ پنچایت انتخابات مؤخر کئے جانے کے سوال پر شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ پنچایت انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئے یہی اصل نظام ہے اور اسی کے مطابق انتخابات کرائے جانے چاہیئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ بی جے پی بی جے پی اور اس ایک دوسرے کو کے اتحادی کی توہین شیو پال ہیں اور ہے اور
پڑھیں:
ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ کے خوبصورت شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے علاقائی امن، استحکام، رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے اجلاس کی میزبانی پر کرغز قیادت اور وزیر خارجہ ژین بیک کولوبایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاندار انتظامات کو سراہا۔
https://x.com/ForeignOfficePk/status/2080577745026007042
اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 25ویں سالگرہ پر رکن ممالک کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایس سی او گزشتہ پچیس برس کے دوران خطے میں امن، سلامتی، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے اور رکن ممالک کے درمیان تعاون، روابط اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
اسحاق ڈار نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی ذکر کیا، جن میں اسلام آباد مذاکرات اور اس کے نتیجے میں طے پانے والا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیںمسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، اسحاق ڈار کا آسیان فورم سے خطاب
انہوں نے اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
وزیر خارجہ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ پاکستان ستمبر 2026 میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی سربراہی سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے تمام رکن ممالک کو 2027 میں پاکستان میں منعقد ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں