سانحہ گل پلازا:ملبے سےمزید 2انسانی باقیات برآمد،اموات 73 ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: گل پلازہ میں نویں روز سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 انسانی باقیات ملیں، اموات کی تعداد 73 ہوگئی۔ 9 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
گل پلازا سے آج دوپہرمزید 2 انسانی لاشوں کےباقیات ایدھی سرد خانے منتقل کیے گئے، ایک کی شناخت عبدالحسیب کے نام سے ہوئی۔جبکہ اب تک2خواتین سمیت22میتیں ورثاءکے حوالے کی جاچکی ہیں،22میتوں میں16کی شناخت ڈی این اے سے ہوئی ہے۔
سانحے کی تحقیقات کے لئے لاہور کی ٹیکنیکل اور فرانزک ٹیم کراچی پہنچی اور عمارت کا معائنہ کیا ۔ گل پلازہ کی بچی کچی عمارت کے گرنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔ ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ ریکوری اورسرچ کا کام جلد مکمل کرلیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹْھ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والد اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔
مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ کامل حسین اور اس کے بیٹے کو 26 سالہ دوہان کے نام شناخت کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے بیٹے 30 سالہ عادل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے داروں کے درمیان تنازع پر جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی سرجانی ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے اور واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے لیے پولیس چھاپہ مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے رشتے پر ہونے والے تنازعے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔