Jasarat News:
2026-07-24@01:25:25 GMT

فشرمین سوسائٹی کے برطرف مزدوروں کے حق میں فیصلہ برقرار

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین حافظ عبدالبر نے ادارے میں موجود 1962 سے قائم مزدوروں کی نمائندہ ٹریڈ یونین فشرمین کوآپریٹو ایمپلائز یونین کو کچلنے کے لیے سب سے پہلے یونین کے جنرل سیکرٹری سعید بلوچ کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے کا آغاز کیا۔ مزدوروں کی اس نمائندہ یونین کو ختم کرنے کے لیے ادارے میں دوسری اور تیسری یونین بنائی تاکہ اس طرح سے مزدوروں کو تقسیم کرکے اور آپس میں اُلجھا کر کسی طرح اس نمائندہ یونین خصوصاً اس کے جنرل سیکرٹری سعید بلوچ کو راستے سے ہٹایا جائے لیکن مزدوروں نے چیئرمین کی اس سازش کو ناکام بنایا اور محکمہ محنت کے زیر نگرانی ریفرنڈم میں ایمپلائز یونین کو کامیاب کرایا۔ لیکن چیئرمین نے سی بی اے کی حیثیت میں بھی اس یونین کے ساتھ زیر التوا چارٹر آف ڈیمانڈ پر کسی قسم کی بات چیت سے انکار کردیا اور کنسلٹنٹ کے ساتھ صنعتی تنازع کے زیر التوا ہونے کے باوجود سعید بلوچ کو غیر قانونی طور پر ترقی دے کر آفیسر بنایا تاکہ ان کو ٹریڈ یونین سے نکال باہر کیا جائے لیکن سعید بلوچ نے ترقی لینے سے انکار کیا کہ یہ بدنیتی پر مبنی ہے اور اس کا مقصد مزدوروں کو قانونی حقوق سے محروم رکھنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔ جس پر سعید بلوچ کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے ملازمت سے برطرفی کیا گیا۔ سعید بلوچ نے باقی ماندہ مزدوروں کو انتقامی کارروائی سے محفوظ کرنے کے لیے بحیثیت جنرل سیکرٹری لیبر کورٹ سے باقی مزدوروں کے لیے حکم امتناعی حاصل کی لیکن عدالت سے جاری کردہ اسٹے آرڈر کی موجودگی میں 335 ملازمین کو زبانی ملازمت سے نکالا گیا۔ جس کے خلاف 102 مزدوروں نے عدالت میں ملازمت پر بحالی کا مقدمہ دائر کیا۔ عدالت میں انتظامیہ کی طرف سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ان تمام ملازمین کی بھرتی غیر قانونی تھی۔ اس لیے ان کو نکال دیا گیا۔ سندھ لیبر اپیلیٹ ٹریبونل کے معزز چیئرمین جسٹس علی سائیں ڈینو میتھلو نے سعید بلوچ سمیت 102 ملازمین کو اس بنیاد پر واجبات کے ساتھ ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیا کہ انتظامیہ نے ملازمین کو قانونی کارروائی کو عمل میں لائے بغیر ٹریڈ یونین کو کچلنے کے لیے نکالا ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے۔ جس کے خلاف انتظامیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی۔ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ جسٹس محمد سلیم جیسر اور جسٹس نثار پر مشتمل ڈویژن بنچ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد انتظامیہ کی طرف سے داخل کردہ پٹیشن کو معطل کردیا اور معزز ٹریبونل کے فیصلے کو جس میں 102 ملازمین کو واجبات کے ساتھ بحال کیا تھا کو برقرار رکھا۔ مزدوروں کی طرف سے پیروی باچا فضل منان، فرحت اللہ اور رمیش ایڈووکیٹ نے کی۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملازمین کو سعید بلوچ یونین کو کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش