Jasarat News:
2026-07-24@04:25:37 GMT

NLFکراچی رہنمائوں کا سانحہ گل پلازہ پر اظہار افسوس

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان، سینئر نائب صدر امیرروان اور جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے سانحہ گل پلازہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فائر بریگیڈ کے کارکن فرقان کی ریسکیو ڈیوٹی کے دوران شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فرقان کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فائر بریگیڈ کے کارکنان کو سیفٹی آلات سے آراستہ کرے اگر فائر بریگیڈ کے کارکنان کے پاس آکسیجن ماسک ،سلنڈر ودیگر سیفٹی آلات ہوتے تو اس طرح کی تباہ کاریاں نہیں ہوسکتی تھی ۔کراچی اربوں روپے کے وسائل مہیا کرتا ہے اور وسائل مہیا کرنے والی مارکیٹوں کی حفاظت کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے ۔دنیا ترقی میں کتنی آگے پہنچ چکی ہے اور اس طرح کے حادثات پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا جاتا ہے اور آگ بجھانے والے کیمیکل کا چھڑکائو کے ساتھ پھنسے ہوئے لوگوں بھی ریسکیو کیا جاتا ہے لیکن 17سال سے سندھ میں اقتدار پر مسلط پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے آچکی ہے ۔بلدیہ کراچی میں جعلی طریقے سے آنے والے مسلط اور قبضہ میئر کو ٹک ٹاک سے فرصت نہیں ہے ۔سندھ حکومت اور میئر کراچی میں معمولی شرم اور غیرت ہوتو وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن