پنجگور میں 3 دہشت گرد ہلاک،بنوں شہر کو بڑے سانحے سے بچالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260126-01-16
راولپنڈی (صباح نیوز+ مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ بنوں میں عیدگاہ روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے 3کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم برآمد ناکارہ بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پنجگور میں آپریشن کیا جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں دہشتگرد کمانڈر فاروق، عدیل اور وسیم شامل ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔علاوہ ازیں بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حدود میں عیدگاہ روڈ پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے ممکنہ سانحے کو ناکام بنا دیا۔ بنوں میں پولیس کو اطلاع ملی کہ عیدگاہ کی دیوار کے ساتھ ایک مشکوک شے پڑی ہوئی ہے جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ تلاشی کے دوران تقریباً 3 کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم برآمد ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا جس کے باعث کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کارروائی کرتے پنجگور میں کرتے ہوئے
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔