data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈ ھاکا (مانیٹرنگ ڈ یسک) بنگلادیش نے بھارت سے احتجاج کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم میں بین الاقوامی جرائم ٹربیونل سے سزا یافتہ مفرور شیخ حسینہ کو نئی دہلی میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کی اجازت دی گئی۔ 23 جنوری کو حسینہ واجد نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے بنگلادیش میں اپنے حامیوں سے آن لائن خطاب کیا۔ بنگلادیشی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اس بات پر انہیں حیرانی اور سخت مایوسی ہوئی ہے کہ بھارت نے مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو نئی دہلی میں عوامی خطاب کرنے کی اجازت دی، یہ عمل واضح طور پر بنگلا دیش میں جمہوری منتقلی، امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ایک بیان میں بنگلادیشی وزات خارجہ کا کہنا تھا کہ حسینہ نے کھلے عام بنگلا دیش کی حکومت کو ہٹانیکا مطالبہ کیا اور اپنے پارٹی وفاداروں اور عام عوام کو کھلم کھلا اشتعال دلایا کہ وہ بنگلا دیش میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلیے دہشتگردی کی کارروائیاں کریں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نئی دہلی میں

پڑھیں:

آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو

امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ایرانی ’جوہری پروگرام (Irani atomic programme)کے وہ پہلو بھی شامل ہیں، جس کا وہ (ایران) ایک مہینے یا سال قبل تک ذکر کرنے سے بھی انکار کر رہا تھا۔‘

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نہ صرف زندہ ہیں بلکہ بظاہر تیزی سے سرگرم بھی ہو رہے ہیں۔

مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو بتایا کہ ’میرے خیال میں اس بات کے آثار ہیں کہ وہ کسی نہ کسی سطح پر بڑھتا ہوا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایرانی ٹیلی ویژن کے مطابق، مجتبیٰ خامنہ ای کو 20 مارچ کے بعد سے عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا۔

وہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کی پہلی لہر میں زخمی ہوئے تھے۔ ان کے والد علی خامنہ ای بھی اسی حملے میں مارے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے

اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر کے دفتر میں بین الاقوامی امور کے نائب نے ایک ماہ قبل کہا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ ’معاملات کے انتظام میں مصروف‘ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی