اسلام آباد، سرگودھا، چنیوٹ، لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سرگودھا آمد پر تحصیل ساہیوال شاہ جیونہ میں اپنے سٹاف کے ممبر سے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی سرگودھا آمد پر سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گے جہاں قصبہ ساہیوال میں ایم پی اے تیمور خان بلوچ اور دیگر لیگی عہدیداروں نے وفاقی وزیر اطلاعات کا استقبال کیا اور عطاء تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں ہے۔ پاکستان کا عالمی برادری میں وقار بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مریم نواز کی قیادت میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو مکمل کر رہی ہے۔ عطاء تارڑ جہانیاں شاہ گئے پھر تحصیل  کوٹ مومن پہنچ گئے جہاں انہوں نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میاں مناظر علی رانجھا کے ہمراہ چک 21 میں سید عون شیرازی سے ان کے گھر ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔ عطاء محمد تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی قربانیاں دیں ہیں۔ دہشت گردوں کی ہارڈ ٹارگٹ تک پہنچنے کی کپیسٹی بہت حد تک کم ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کو اب چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی دہشت گردی کے خاتمے پر پوری قوم متحد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رجوعہ سادات چنیوٹ میں سابق صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ شاہ کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور دہشت گرد عناصر جو ان کو سپورٹ کرتے ہیں ان کا خاتمہ ہو گا، پورے ملک کے صحافیوں کے لیے ریلیف پیکج لا رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کرتے ہوئے کے لئے

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان