پولیس کے مطابق واقعہ کمپنی روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ڈومیل پولیس موبائل وین معمول کے گشت پر تھی جب گھات لگائے دہشتگردوں نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حدود میں دہشتگردوں نے ڈومیل پولیس کی موبائل وین کو نشانہ بنایا تاہم پولیس کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کے باعث حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کمپنی روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ڈومیل پولیس موبائل وین معمول کے گشت پر تھی جب گھات لگائے دہشتگردوں نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تقریباً بیس منٹ تک شدید جھڑپ جاری رہی جس کے نتیجے میں دو خوارج مارے گئے، اطلاع ملتے ہی پو اے پی سی، کوئیک رسپانس فورس اور ریپڈ رسپانس فورس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

 پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران علاقے سے دو دہشتگردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں قانونی کارروائی کے لیے کے جی این اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ دریں اثنا پولیس نے بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ کلو وزنی بم بھی برآمد کر کر لیا، سلنڈر میں نصب پانچ کلو وزنی بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار