خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندستان کے 12 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کے دوران 3 مختلف مقامات پر ہونے والی جھڑپوں میں 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
دوسری جانب دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن پر یرغمالی صورتحال پیدا کرنے کا منصوبہ بھی ناکام بنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران بینک ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ بی ایل اے کمانڈر ہلاک
آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو بلوچستان کے شہر خاران میں تقریباً 15 سے 20 بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندستان کے دہشتگردوں نے متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں کیں۔
On 15 January 2026, approximately fifteen to twenty Indian sponsored terrorists of Fitna Al Hindustan carried out multiple terrorist activities in Kharan City, District Kharan.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 26, 2026
’دہشتگردوں نے سٹی پولیس اسٹیشن، نیشنل بینک آف پاکستان اور حبیب بینک لمیٹڈ پر حملہ کیا، اس دوران دہشتگردوں نے بینکوں سے 3.4 ملین روپے لوٹ لیے۔‘
اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پسپا کر دیا، کارروائی کے دوران 3 مختلف مقامات پر ہونے والی جھڑپوں میں 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
مزید پڑھیں: خاران میں بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کے حملے ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن پر یرغمالی صورتحال پیدا کرنے کا منصوبہ بھی ناکام بنا دیا گیا، جبکہ مقامی علاقے میں باقی کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’عزم استحکام‘ وژن کے تحت غیر ملکی معاونت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مسلسل بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر پولیس اسٹیشن خاران دہشت گرد دہشتگرد سیکیورٹی فورسز عزم استحکام
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر پولیس اسٹیشن دہشتگرد سیکیورٹی فورسز عزم استحکام سیکیورٹی فورسز دہشتگرد ہلاک پولیس اسٹیشن ایس پی
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک