ضلع اورکزئی اور کرم میں شدید برفباری، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں شروع
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
پاراچنار(نیوز ڈیسک) ضلع اورکزئی اور ضلع کرم میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
ضلع اورکزئی میں شدید برفباری کے باعث مختلف علاقوں میں راستے بند ہو گئے تھے جس پر پاک فوج نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے اہم شاہراہوں کو کھول دیا، پاک فوج نے دور افتادہ علاقوں میں انتہائی ناسازگار موسمی حالات کے باوجود کامیاب آپریشن مکمل کیا۔
ذرائع کے مطابق حالیہ برفباری کے باعث ضلع اورکزئی کے گاؤں کالایہ دربار کو جانے والے تمام راستے مکمل طور پر بند ہو چکے تھے جس کے باعث نہ صرف نقل و حمل متاثر ہوئی بلکہ وفات پانے والے افراد کی تدفین بھی ممکن نہ رہی، پاک فوج نے بھاری مشینری اور افرادی قوت کی مدد سے راستے بحال کیے جس کے بعد مقامی شہری کی نمازِ جنازہ اور تدفین بروقت اور باوقار انداز میں ممکن ہو سکی۔
دوسری جانب شدید برفباری سے متاثرہ ضلع کرم میں بھی پاک فوج نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، پاک فوج نے بھاری مشینری کی مدد سے 8 کلومیٹر طاؤڈو اوبو روڈ کو بحال کر دیا جبکہ مناتو سدا روڈ شدید برفباری کے باعث مکمل طور پر بند ہو گئی تھی۔
راستوں کی بندش کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئی تھیں، تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافروں اور گاڑیوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: برفباری کے باعث ضلع اورکزئی پاک فوج نے
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔