کراچی میں آوارہ کتوں کے بڑھتے واقعات پر سندھ اسمبلی میں تحریکی التوا جمع
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
رکن سندھ اسمبلی محمد عامر صدیقی نے سندھ اسمبلی میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تحریکی التوا جمع کرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریکی التوا میں کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں خطرناک اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 3,040 سے زائد افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
علاوہ ازیں جناح اسپتال میں ہی 700 سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایم پی اے نے عوام کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر حکومتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آوارہ کتوں
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ