لاہور کی سیشن عدالت نے جوئے ایپ کی تشہیر اور ترغیب دینے کے مقدمہ میں ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کردی۔ یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پرعدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ملزمان پر جوئے ایپ کی تشہیر اور ترغیب دینے کا الزام ہے۔ رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے گرفتاری کے خدشہ پر عدالت سے رجوع کیا اور الگ الگ ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رجب بٹ اور ندیم نانی والا

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا