سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک عرف نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالت نے ملزمان کی ضمانت 16 فروری تک برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی طرح ’بگ برادر ‘کی مدد ملی؟ رجب بٹ بول اٹھے

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی۔

رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کر دی گئی

جوئے ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکرز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت pic.

twitter.com/zvnczOrmax

— ☻⃝༅ᥫ᭡نصرﷲ بن شریف (@BlueSta10214505) January 26, 2026

ملزمان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا۔

مزید پڑھیں: ’مجھے ندیم نانی والا پسند آگیا ہے‘، شیر افضل مروت کی ویڈیو وائرل

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیش مکمل نہیں ہو سکی اور مزید وقت درکار ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:جوئے کی تشہیر کا معاملہ، رجب بٹ کو نوٹس مل گیا، یوٹیوبر کا ردعمل بھی سامنے آگیا

واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف جوئے ایپ کی پروموشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے سے متعلق تفتیش میں تاحال پیش رفت نہ ہونے پر جس کی روشنی میں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایپ پروموشن تفتیشی افسر توسیع جوئے رجب بٹ سیشن کورٹ ضمانت لاہور ندیم نانی والا نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایپ تفتیشی افسر توسیع سیشن کورٹ لاہور ندیم نانی والا نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن رجب بٹ اور ندیم ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا