ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت،پاکستان کی اعلی سطح پر مشاورت،فیصلہ موخر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ چند روز بعد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے بڑی اچھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کو آئی سی سی معاملے پر بریفنگ دی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے تمام آپشنز کو زیر نظر رکھتے ہوئے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات میں مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ملاقات میں بنگلادیش کو میگا ایونٹ سے باہر نکالے جانے پر احتجاجا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ، بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار اور پاکستانی ٹیم کے ورلڈکپ کے میچز میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرنے پر غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ ورلڈ کپ میچز کی جیت کو بنگلادیش کرکٹ فینز کے نام کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔یاد رہے کہ بنگلادیشی کھلاڑی کو سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بناکر آئی پی ایل سے نکالے جانے کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی ٹیم کو بھارت بھیجنے سے منع کردیا تھا۔بنگلادیش نے مقف اپنایا کہ جس ملک کے سیکیورٹی اداروں سے ہمارے ایک کھلاڑی کی حفاظت ممکن نہیں وہاں پوری ٹیم کو سیکیورٹی کیسے فراہم کی جائے گی۔تاہم آئی سی سی نے دوہرا معیار اپناتے ہوئے بنگلادیشی مقف کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔چیئرمین پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بھارت میں نہ کھیلنے کے مقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلادیش کا مقف اصولوں پر مبنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کی دھمکی، کینیڈا کا چین کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل سے صاف انکار ٹرمپ کی دھمکی، کینیڈا کا چین کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل سے صاف انکار جے یو آئی کا 8 فروری کو انتخابات کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس، شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کا معاملہ، وزیر اعظم سے چیئرمین پی سی بی کی مشاورت بورڈ آف پیس صرف غزہ تک محدود نہیں، بھارت میں تہلکہ مچا ہوا ہے، مشاہد حسین سید پاکستان ،میانمار دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر متفق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کپ میں شرکت پاکستان کی

پڑھیں:

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

فائل فوٹو 

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی فیکٹری ناکے پہنچ گئیں، پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو روک دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے تھے۔

سہیل آفریدی اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ گورکھ پور فیکٹری ناکے پر موجود ہیں، جہاں پولیس نے انہیں روک دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان